حیدرآباد۔5نومبر(اعتماد نیوز) وائی ایس آرکانگریس پارٹی نے تلگو دیشم پارٹی
کے عوامی مخالف پالیسیوں کا الزام ئگاتے ہوئے آج صبح 10بجے سے آندھرا
پردیش کے تمام اضلاع کے کلکٹریٹس کے روبرو احتجاج کرنے کا اعلان کیا ۔ وائی
ایس آر کانگریس پارٹی نے
الزام لگایا کہ تلگو دیشم پارٹی ہد ہد طوفان کے
بعد وشاکھا پٹنم میں بازیابی کے امدادی سرگرمیوں کی فراہمی میں بری طرح
ناکام ہوچکی ہے۔ وائی ایس آر کانگریس پارٹی نے تلگو دیشم پارٹی کو کسانوں
کی قرضوں کی عدم معافی کے سلسلہ میں بھی اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔